مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ:بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا

جموں،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے خصوصی دستوں نے پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے بلاور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ علاقے کے کچھ رہائشیوں نے فون پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجی زبردستی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں کر رہے ہیں۔ قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کی وجہ سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پا یا جاتا ہے اور لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیاہے ۔
آخری اطلاعات تک علاقے میںبھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button