مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج نے2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

TWOسرینگر05 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔
بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو ضلع سرینگر کے علاقے زکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کردیا ہے۔بھارتی قابض افواج نے علاقے کی تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ۔ آخری اطلاعات آنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button