وائٹ ہاﺅس پر ٹرک سے حملہ کرنے والے بھارتی نژاد شخص کو آٹھ برس قید کی سزا
ہندو انتہا پسندی عالمی سطح پر بھی اپنے زہریلے پنجے گاڑ رہی ہے، تجزیہ کار
واشنگٹن:وائٹ ہاﺅس پر ٹرک کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش پر ایک بھارتی نژاد شخص کو آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔Sai Varshith Kandula نامی شخص نے 22 مئی 2023کو ٹرک وائٹ کے ساتھ ٹکرانے کی کوشش کی تھی ۔ اس کوشش میں اسکا ٹرک وہاں موجود رکاوٹ سے ٹکرا گیا تھا اور سیکورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق Sai Varshith نے تفتیش کاروں کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ضرورت پڑنے پر امریکی صدر اور دیگر عہدیداروں کو بھی قتل کرنے کا تہیہ کرلیاتھا۔ اس نے تسلیم کیا کہ جو کچھ اس نے کیا وہ دانستہ طور پر کیا اور وہ وائٹ ہاﺅس کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ کنڈولا kandulaبھارتی شہر چندن نگر میں پیدا ہوا ہے اور وہ گرین کارڈ کے ساتھ امریکہ کا مستقل رہائشی ہے۔
امریکہ میں پیش آنے والا یہ واقعہ اس بات کا عکاس ہے کہ ہندوتوا انتہا پسندی اب محض بھارت یا مقبوضہ جموں وکشمیر تک محدو دنہیں بلکہ یہ عالمی سطح پر بھی اپنے زہریلے پنجے گاڑ رہی ہے ۔ ہندو توا والوں نے بھارت میں اقلیتوںخاص طور پر مسلمانوں کا جینا دشوار کر دیا ہے ، اب ان لوگوں سے عالمی امن وسلامتی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی نژاد ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے حال ہی میںبرطانیہ کے ایک مسلم ریسٹوریٹ میں بھی ٹوڑ پھوڑ کا واقعہ سامنے آیاتھا۔ بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت بیرون ممالک اپنے مخالفین کے قتل ، انہیںڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث ہے۔ کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے برملا کہا تھا کہ ان کی حکومت کے پاس ایسے واضح ثبوت موجود ہیں کہ جون 2023 میں برٹش کولمبیا میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث تھی۔یہ ساری صورتحال عالمی برادری سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ و ہ عالمی امن و سلامتی کو ہندو انتہا پسندی سے درپیش خطرے کا ادارک کرے اور اسکی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔KMS-12/M