بھارت

اروندھتی رائے نے غزہ پر جیوری کے موقف پر برلن فلم فیسٹیول کا بائیکاٹ کیا

نئی دہلی:معروف بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے اعلان کیا ہے کہ وہ جیوری کے صدر وِم وینڈرز کے فلسطین اور غزہ پر موقف کے باعث برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (برلینالے) کے 2026 کے ایڈیشن میں شرکت نہیں کریں گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ غزہ کے حوالے سے فیسٹیول جیوری کے اراکین کی طرف سے کیے گئے تبصروں سے "حیران” ہوئی ہیں، خاص طور پر اس تجویز سے کہ آرٹ کو سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ ارون دھتی رائے نے غزہ کی صورتحال کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب جرمنی اور امریکہ کی رضا مندی سے ہو رہا ہے۔ رائے نے کہا کہ میں یہ واضح طور پر کہہ رہی ہوں کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیل کی ریاست کی طرف سے فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے اوراسرائیل کو امریکہ کے علاوہ جرمنی اور دیگر کئی یورپی ممالک کی حکومتوں کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے لہذا یہ ممالک بھی اس جرم میں ملوث ہیں۔
جرمنی کو غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں کے قتل کے باوجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا سامنا بھی ہے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button