بھارت

آر ایس ایس کے گڑھ ناگپورمیں پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کو شدیددھچکہ،13سیٹوں میں سے ایک بھی نہیں ملی

 

ناگپور 16اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور میں جو آر ایس ایس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، پنچایتی انتخابات میں بی جے پی کو شدید دھچکہ لگا ہے ۔
ناگپور میں پنچایتی کمیٹی کے چیئر پرسن کی13سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں بی جے پی ایک پر بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے جبکہ ریاستی حکومت میں شامل ایکناتھ شنڈے کی شیوسینا کو محض ایک سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ انتخابات میں کانگریس نے9سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو 3سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ یعنی مہاوکاس اگھاڑی کا حصہ رہنے والی دو پارٹیوں نے مجموعی طور پرچیئرپرسن کی12 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ہے۔ یہ نہ صرف بی جے پی کے لیے بلکہ وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے کی گروپ والی شیوسینا پارٹی کے لئے بھی زوردار جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بی جے پی کی اس ناکامی کا خوب چرچہ ہے۔ کچھ ایسے پوسٹس سامنے آئے ہیں جن میں بی جے پی کے زوال کو ان کی غلط سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button