مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر:بھارتی فوج کی چھاﺅنی میں آتشزدگی، ہریانہ کا رہائشی راجیش کمار جھلس کر ہلاک
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے علاقے بادامی باغ میں قائم بھارتی فوج کی چھاﺅنی میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک غیر کشمیری شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آگ چھاﺅنی میں موجود ایک کینٹین میں لگی جس کے نتیجے میں بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی راجیش کمار جھلس کر شدیدزخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
کینٹین میںآگ رات کے وقت لگی اور اس میں موجود سارا سامان خاکستر ہو گیا۔
حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔