مقبوضہ جموں و کشمیر
قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے حبہ کدل میں نئی سڑک کے رہائشیوں نے پیر کو اپنے علاقے میں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت رہائشیوں نے سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔مظاہرین نے کہاکہ گزشتہ ایک ہفتے سے ان کے علاقے میں پانی نہیں ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار حکام کو اس مسئلے سے آگاہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مکینوں نے حکام سے اپیل کی کہ ان کی شکایت کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے۔