مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی

0ٹویٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کا آفیشل اکاونٹ بلاک کردیا
سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی 39ویں برسی کے موقع پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔
بھارت نے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کرنے پر محمد مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کی میت جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءبھارتی غلامی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اصل اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہداءکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد ترک کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے بھی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کل مکمل ہڑتال کریں۔ مختلف حریت تنظیموں کی طرف سے سرینگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں پر دیواروں چسپاں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ہرگز میاب نہیں ہونگے۔
ادھر”ٹویٹر “نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ایما پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے آفیشل ہینڈل کو بلاک کر دیا ہے کیونکہ یہ دنیا کو کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کر رہا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کشمیریوں کی آواز کو بیرونی دنیا تک پہنچنے سے نہیں روک سکتے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج سلام آباد میں اپنے دفتر میں ممتاز شہید کشمیری آزادی پسند رہنماو¿ںمحمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو انکی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button