بھارت

خطے میں بالادستی کاخواب دیکھنے والے بھارت میں ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دلی:
گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر خطے میں بالادستی کا خواب دیکھنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کے بھارت میں ایئرپورٹ پر ایک ہوائی جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صافورفین کی توجہ کامرکز بنی ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے ایئرپورٹ پر اہلکار ایک جہاز کو دکھا لگا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عملہ تکنیکی طور پر خرابی کے شکار طیارے کوپیچھے کی طرف دھکا لگارہا ہے۔اس واقعے کو ایئرپورٹ کے لانج میں موجود مسافروں نے ریکارڈ کیا ہے اور ویڈیو م یں ان کے ہنسنے کی آواز بھی موجود ہیں ۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ممتاز صنعت کار ہرشا گوئنکا نے شیئر کی ہے ۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر طیارہ اسٹارٹ نہیں ہوتا، تو ہم بھارت میں اسے اس طرح لے جائیں گے۔ اگرچہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس صورت حال کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا تاہم بعض افراد نے اس بارے میں تشویش کا اظہار بھی کیاہے کہ ہوائی جہاز کو حرکت دینے کے اس طرح کے غیر روایتی طریقے کی آخر وجہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button