بھارت
بھارت میں کورونا وائر س کے 444نئے کیس رپورٹ
نئی دہلی13مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں پیر کو کورونا وائرس کے 444نئے کیس سامنے آئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کو بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتاہے کہ ملک میں فعال کیسز بڑھ کر 3,809ہو گئے جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,30,782ہو گئی ہے۔