بھارت

اتر پردیش :پولیس کی حراست میں ایک مسلم نوجوان قتل

لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ایک مسلم نوجوان کودوران حراست قتل کردیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عرفان نامی نوجوان ریاست کے ضلع سنبھل میں رائے ستی پولیس چوکی مردہ حالت میں پایاگیاہے۔ پولیس نے عرفان کو اتوار کی شب گرفتار کیاتھا۔متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ عرفان کو حراست میں پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔ عرفان کے قتل کے خلاف متاثرہ خاندان اور مقامی لوگوں نے علاقے میں احتجاج کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے عرفان کی لاش کو چوکی میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئی۔مقتول کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے عرفان کو بلاجواز طورپرگرفتار کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button