فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد راجستھان کے ضلع میں کرفیو میں توسیع
راجستھان 05اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں کرفیو میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاستی حکومت نے ضلع کرولی میں کرفیو میں 7 اپریل تک توسیع کرنے اورضلع میں دفعہ 144کے نفاذ اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کاحکم جاری کیا ہے ۔ہندوانتہاپسند تنظیموں وشوا ہندو پریشد ، راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ اور بجرنگ دل کی طرف سے ہفتہ کے روز ضلع میں مسلمانوں کے مکانوں اور دکانوں میں آگ لگانے ، توڑ پھوڑ کرنے اور مسلمانوں پر پتھرائو کرنے کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے کرفیو نافذ ہے ۔ راجستھان کانگریس نے پیر کو کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کرنے اور ان پر پتھرائو کے واقعے کی تحقیقات کیلئے تین رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ کمیٹی میں ایم ایل اے جتیندر سنگھ اور رفیق خان اور کرولی ضلع کے انچارج للت یادو شامل ہیں۔ یہ پینل کرولی کا دورہ کرے گا اور راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔