بھارت

بھارت : حکومت مسلمانوں کے ساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کررہی ہے : اسد الدین اویسی

download (3)نئی دہلی:  بھارت میں مسلمان رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہاہے کہ حکومت مسلمانوں کے ساتھ اچھوتوں جیسا سلوک کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے بھارتی پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران مسلمانوں کے ساتھ حکومت کے رویے پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخرانہ نرملاسیتارمن کے بجٹ میں مسلمانوں پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں وزیر خرانہ نے چارکمیونٹیز کا ذکر کیا لیکن میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اِس ملک کے 17کروڑ مسلمانوں میں غریب، نوجوان، کسان یا خواتین نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے اور مسلم خواتین کی محرومی کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ اسدالدین اویسی نے کہاکہ 15سے 24سال تک کی عمر کے صرف 29فیصد مسلمانوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہے جبکہ درجہ فہرست ذاتوں میں یہ تناسب 44فیصد، ہندو دیگر پسماندہ طبقات میں 51فیصد اور اونچی ذات کے ہندوئوں میں 59فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ اعلی تعلیم میں مسلمانوں کا اندراج صرف 5فیصد ہے۔ حیدرآبادسے منتخب رکن پارلیمنٹ نے مسلمانوں کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 58.4فیصد مسلمان خودروزگارکماتے ہیں۔ مستقل اجرت والے روزگار میں مسلم برادری کی نمائندگی کافی کم یعنی صرف 15فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم نوجوانوں کو نوکریاں یا تعلیمی مواقع نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلمانوں کو اچھوت سمجھتی ہے۔ اس نے انہیں سیاسی نمائندگی اور ملک کی ترقی میں حصے سے محروم کررکھا ہے۔ اسد الدین اویسی نے وزارتِ اقلیتی امور کا بجٹ 5ہزار کروڑ روپے سے گھٹاکر 3ہزار کروڑ روپے کرنے پر حکومت کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ سال 2007-08 سے اقلیتی اسکالرشپس میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کرپشن کا اڈہ بن گئی ہے۔ انہوں نے اس کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button