مقبوضہ جموں و کشمیر

پونچھ : طلباءکو ”ترنگاریلی“ میں شرکت پر مجبور کیا گیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شعبہ تعلیم کو ہندو توا رنگ میں رنگنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر ضلع پونچھ میں طلباءکو ترنگا ریلی(بھارتی پرچم) میں شرکت کرنے پر مجبور کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز (جمعرات ) ہونے والی ریلی کا انعقاد آر ایس ایس سے وابستہ طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے کیا تھا۔ پونچھ کے چیف ایجوکیشن آفسر نے اس سلسلے میں ایک باقاعدہ حکمنامہ جاری کیا جس میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ریلی میں طلبا اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
طلباءکو ریلی میں زبردستی شامل کرنے کے اقدام کے خلاف علاقے میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور لوگوں میں غم وغصے کہ لہرڈوڈگئی ہے۔
محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ انتظامیہ تعلیم کو بھی ایک پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ تنظیم کی رہنما التجا مفتی نے ”ایکس“ پر لکھا ”حکام نے طلباءکو ہندوتوا تنظیم کی طرف سے منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت پر مجبو ر کیا، تعلیم کو ایک پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے اور یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button