APHC

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف دانستہ سازش ہے: آغا حسن

سری نگر : کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا حسن نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت اور مسلم تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم مذہبی اداروں اور کمیونٹی کے عبادت کے حق پر اثر پڑ سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ بل ہمارے عقیدے اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ مودی حکومت قانون سازی کی آڑ میں ہمارے مذہب میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوںنے مسلم رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ بل کے خلاف سخت مزاحمت کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button