مقبوضہ جموں و کشمیر

بے لگام بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا بے دریغ خون بہا رہی ہے، ڈی ایف پی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی سربراہی میںقائم” ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی‘(ڈی ایف پی ) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری مظالم اور تشدد کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں ایک بیان میں پونچھ کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ قابض بھارتی فوج کی طرف سے آئے دن معصوم شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بے لگام بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کا بے دریغ خون بہا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحد خطے کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیر پا امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ترجمان نے اقوام متحدہ سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے اپنی پاس کردہ قراردادوںپر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔
ترجمان نے پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا جنہیں بھارتی جیلوں میں انتہائی ا بتر صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوںنے شبیر احمد شاہ کی گرتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ تمام کشمیری نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔KMS-04/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button