راجوری: بھارتی فوجی کارروائی 18ویں دن بھی جاری
علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا

جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع راجوری میں گمبھیر مغلاں کے جنگل کے علاقے ڈوری مال میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی جارحانہ کارروائی منگل کو مسلسل 18ویں دن بھی جاری رہی ۔ زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 23مئی کو شروع کئے گئے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے دوران فوجیوں کی بھاری نفری کے علاوہ جنگی ہیلی کاپٹر، ڈرونز،سراغرساں کتے اور پیرا کمانڈوز کوعلاقے میں تعینات کیاگیا ہے۔ بھارتی فورسز نے گھنے جنگل کے علاقے کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ڈھائی ہفتے سے زائدعرصے کے باوجود بھارتی قابض فواج کوئی قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ طویل آپریشن سے علاقے میں معمولات زندگی کو مکمل طور پرمفلوج ہو کر رہ گئے ہیں، رہائشی مسلسل خوف، بے یقینی اور سخت پابندیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔بار بار تلاشی اور فوجیوں کی نقل و حرکت نے خطے کو ایک جنگی علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔راجوری میں جاری فوجی محاصرے سے بی جے پی حکومت کے کشمیری عوام کی حقیقی سیاسی امنگوں کو پورا کرنے کے بجائے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور دھمکیوں پر انحصار کی عکاسی ہوتی ہے۔






