بھارت

بھارت :بہار میں امام مسجد پر پولیس اہلکاروں کا وحشیانہ تشدد

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھوبنی میں پولیس کی بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک امام مسجد اور مدرسے کے استاد مولانا فیروز کو پولیس نے بینی پٹی تھانے میں شدید جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں مولانا فیروز کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ایک ڈی ایس پی اور ایک کانسٹیبل نے انہیںمارا پیٹا، ان کی مذہبی شناخت کا مذاق اڑایا اورانہیں پانی دینے سے انکار کیا۔ مولانا فیروز بتارہے ہیں کہ انہوں نے مجھ پر حملہ کرتے ہوئے میری داڑھی کھینچ لی اور مجھ سے کہا کہ میں اللہ سے اپنی حفاظت کے لیے دعا کروں۔اس واقعے کے خلاف مدھوبنی اور دربھنگہ میں شدیدغم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شاعر دانش کمال سرگم نے سیاسی رہنمائوں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ یہ کیس بھارت میں پولیس کی بد سلوکی اور مذہبی امتیاز کی عکاسی کرتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button