مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں انجینئر رشید کی بھوک ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

نئی دہلی:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوامی اتحاد پارٹی کے نظر بند سربراہ اور رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید نے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر آج نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں مسلسل تیسرے دن بھوک ہڑتال جاری رکھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے عوامی اتحاد پارٹی نے انجینئر رشیدکی فوری رہائی کے لیے سوپور سے ایک مہم کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عوامی اتحاد پارٹی کے رہنماجی این شاہین نے انجینئر رشید کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کی آواز ضروری ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عام لوگوں کے مسائل کو اٹھانے کے لیے انجینئر رشید کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا جس سے وہ مظلوم کشمیریوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔لنگیٹ کے رکن اسمبلی شیخ خورشید نے اپنے ہی منشور سے انحراف کرنے اور لوگوں کے اعتماد کو دھوکہ دینے پر نیشنل کانفرنس کوشدید تنقیدکا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس کی دھوکہ دہی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سخت سردی کے موسم میں بھی لوگ لاوارث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوپور نہ صرف پینے کے پانی کی قلت سے دوچار ہے بلکہ لوگوں کو غیر اعلانیہ بجلی کی کٹوتیوں کا بھی سامنا ہے جبکہ این سی کے رکن اسمبلی چھپ کر بیٹھے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button