مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر 08 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چک چولان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں اور کیمیائی مواد کا استعمال کرتے ہوئے علاقے میں ایک رہائشی مکان کو بھی تباہ کر دیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو آپریشن کی کوریج سے روک دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button