مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: برفباری کی وجہ سے فصلیں تباہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مختلف حصوں میں حالیہ بے وقت برف باری کی وجہ سے فصلوں اور بجلی کی تاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقوں لارنو اور ڈاکسن میں سیب کے باغات اور بجلی کی سپلائی لائنیں متاثر ہوئیں۔ باغبانی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشمیرجاوید احمد بٹ نے کہاہم فی الحال وادی میں فصلوں پر حالیہ برف باری کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کا کام دوبارہ شروع کرنے سے پہلے موسم بہتر ہونے کا انتظار کریں ۔
جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں کی طرف سفر سے پہلے سڑکوںکے حالات کا جائزہ لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button