بھارت

بحیرہ ہند میں ایرانی بحری بیڑے کے ڈوبنے جیسے بڑے واقعے پر وزیراعظم خاموش ہیں، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بحرِ ہند میں ایرانی بحری بیڑے کے ڈوبنے جیسے بڑے واقعے پر مودی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ ایسے اہم اور حساس معاملے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی خاموشی تشویشناک ہے، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں صورتحال خراب ہو رہی ہے جس سے بھارت کی توانائی کی ضروریات متاثر ہو سکتی ہیں۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی 40 فیصد سے زائد تیل کی درآمدات اور گیس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے راستے ہوتی ہے اور موجودہ کشیدگی کے باعث یہ سپلائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس اس وقت ایک ایسا وزیر اعظم ہے جو سمجھوتہ کرنے کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہے اور اس طرزِ عمل سے ملک کی اسٹریٹجک خودمختاری کو نقصان پہنچا ہے۔راہول گاندھی نے زور دیا کہ ایسے نازک وقت میں بھارت کو ایک مضبوط اور مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button