کشمیری تارکین وطن

ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم نے ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں مہم چلائی

واشنگٹن: ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف)نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔مہم کے دوران ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک سکرینوں سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں پیغامات چلائے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر “بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ،کوئی انصاف نہیں: امن نہیں،آزادی سب کے لیے ،کشمیر کیلئے بھی ،بھارت کشمیر میں زمینوں پر قبضہ بند کرو،بھارت مقبوضہ جموںو کشمیر میں آبادیاتی دہشت گردی بند کرو،کشمیر میں انتخابات صرف ایک فراڈ ہے، بھارتی حکومت کو کوئی شرم نہیں ، الیکشن نہیں، انتخاب نہیں صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادیںپر عملدرآمد جیسے نعرے درج تھے۔“
ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میںچلائے گے۔
ورلڈ کشمیر ایوئیرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فائی نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کشمیر پر خصوصی ایلچی مقرر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر پر تعطل کو توڑنے میں ایک خصوصی ایلچی کی تقرری ضروری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button