کشمیری تارکین وطن

برسلز:کشمیر کاز کیلئے گرانقدر خدمات پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو کو تعریفی سند سے نوازا گیا

برسلز:
کشمیر کونسل ای یو علی کے چیئرمین علی رضا سید کو بلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کشمیر کاز کیلئے انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایک تعریفی سند سے نواز ا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید کو یہ تعریفی سرٹیفکیٹ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے بلجیم میں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے دوران دیا گیا۔ سفیر رحیم حیات قریشی نے خصوصی تعریفی سند چیئرمین کشمیرکونسل ای یو کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے خاص طور کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں یورپ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خدمات قابل ستائش اور قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر علی رضا سید نے پاکستان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پیرس میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام 5 اگست "یومِ استحصالِ کشمیر”کی تقریب سے خطاب اور جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ کے تحت منعقد ہونے والے ویبینار میں شرکت کی تھی۔ پیرس میں تقریب کے دوران کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین نے فرانس کے لیے پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرا بلوچ کے ساتھ کشمیرکے بارے میں گفتگو کی تھی اور بھارت کے 5اگست کے یکطرفہ اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے دہائیاں قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دے کر کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے غیرقانونی اقدام کیا ہے، جس کامقصد کشمیریوں کی شناخت کو مٹانا اور جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ جاری رکھنا ہے۔علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارت کی سازشوں کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلانے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل حل کیلئے بھارت پر دبا ئو بڑھائیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button