مدھیہ پردیش :بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ
نئی دلی:
بھارتی فضائیہ کا لڑاکا میراج طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ہے۔ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ایئرفورس کا لڑاکا میراج 2000جنگی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر شیوپوری کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2 نشستوں والا یہ طیارہ ریاست مدھیہ پردیش ہے۔طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔بھارتی حکام کے مطابق دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔فرانس کی داسو ایوی ایشن کے ملٹی رول فائٹر جیٹ میراج 2000طیارے نے پہلی بار 1978میں پرواز کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارتی افواج کے غیر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلح افواج میںحادثات ایک معمول بن گیاہے ۔ اس سے قبل بھی کئی میراج طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں ۔انتہائی پرانے ہونے کی وجہ سے بھارت کے میراج طیارے ”اڑتے ہوئے تابوت ”کے نام سے مشہور ہیں۔