بھارت

جوشی مٹھ: عمارتوں ، زمین میں دراڑیں پڑنے کا سلسلہ جاری

دہرا دون 20جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر جوشی مٹھ میں عمارتوں اور سڑکوں پر دراڑیں پڑنے کا سلسلہ لگاتارتیز ہو رہا ہے اور غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کے گیسٹ ہاﺅس میں بھی شگاف بڑھتاجا رہا ہے اور عمارت ایک جانب جھکنے لگی ہے جس کے بعد اسے غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ جوشی مٹھ کی جے پی کالونی کی پندرہ عمارتوں میںبڑ ی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں جنہیں اب منہدم کیا جا رہا ہے ۔ گیسٹ ہاﺅں کو بھی توڑنے کا حکم جار ی کیا گیا ہے۔ علاقے کے کئی ہوٹلوں میں بھی شگاف پڑ گئے ہیں اور انہیں بھی توڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔شہر سے سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ماہرین ارضیات اور علاقے کے لوگ عمارتوں اور زمین میں شگاف پڑنے کے عمل کو شہر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو قرار دے رہے ہیں۔ خاص طور پر اس تباہی کا ذمہ دار پن بجلی کے ایک منصوبے کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس کیلئے پہاڑوں میں سرنگ کھودی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button