جموں

جموں: کانگریس کارکنوں کا بھارتیوں کی امریکہ بدری پر احتجاج

جموں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے بھارتیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور انہیں ملک بدر کیے جانے کے خلاف جموں میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رویندر شرما کی قیادت میں کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے سینکڑوں کارکنوں نے جموں شہر میں سڑکوں پر مارچ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ وہ بھارتیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر امریکی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جو وہاں ملازمت کے لیے گئے تھے لیکن ان کے ساتھ مجرموں اور دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔
مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور مودی کی تصویروں والے بینرز اٹھارکھے تھے ۔ انہوں نے بھارتی شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مودی حکومت کی خاموشی پر سوالات کھڑے کیے۔
شرما نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی شہریوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا اس سے تمام بھارتیوں کوسخت صدمہ پہنچا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزپر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ بھارتی شہریوں پر تشدد کیا گیا، انہیں ہتھکڑیاں لگا کر واپس لایا گیا جبکہ وزیر اعظم مودی اس سنگین مسئلے پر بالکل خاموش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو سالا نہ دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو وہ پورا کرنے میں ناکا م رہی، یہ بے قصور لوگ نوکریوں کی تلاش میں امریکہ گئے تھے لیکن وہاں انکے ساتھ بہیمانہ سلوک کیا گیا۔یاد رہے کہ امریکہ میں غیر قانونی حیثیت کے باعث 104بھارتیوں کو ڈی پورٹ کر کے بذریعہ خصوصی فلائیٹ واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button