ڈوڈہ : ہوٹل میں تین افراد مردہ پائے گئے
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈمیں ایک ہوٹل سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ لاشیں ضلع کے علاقے بھدرواہ میںہوٹل کے ایک کمرے سے ملی ہیں۔
لاشوں کی شناخت مکیش سنگھ ، آشوتوش سنگھ رانا اور سنی چودھری کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ڈوڈہ سندیپ مہتا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمرے کو بار بار کھٹکھٹانے کے بعد جب کوئی جواب نہیں ملا تو دروازہ توڑا گیا اور پولیس نے تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا جن میں سے دو بستر پر پڑے ہوئے تھے جبکہ تیسرا واش روم کے اندر پایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ کمرے کے اندر سے ایک چارکول ہیٹر ملا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ دم گھٹنے کا معاملہ ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔KMS-02/