بھارت
بھارت :چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسزنے 12افرادکو ہلاک کردیا ،دو بھارتی فوجی بھی لقمہ اجل
بیجاپور:بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 12افرادکو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اوردو زخمی ہوئے تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے ہلاک ہونے والے 12افراد کو نکسلی گوریلے قراردیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ضلع بیجاپور میں اتوار کو نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک جھڑپ کے دوران 12 نکسلیوں کو ہلاک کردیا۔