بھارت
اترپردیش : نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں بی جے پی لیڈر قتل
جون پور: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اور پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری پرمود کمار یادو کو گولی مار کر قتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں بودھا پورمیں جمعرات کی صبح پرمودکماریادوکے کار میں سوار ہو کر گھر سے نکلتے ہی موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی ۔ موقع پر موجود لوگ اسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر اجے پال شرما نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حملہ آروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔