میرواعظ عمر فاروق کا انجینئر رشید سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ
سری نگر:
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میںقید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا” انجینئر رشید کی بگڑتی ہوئی صحت کی بارے میں تشویش ناک خبریں آرہی ہیں، اب انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ تہاڑ جیل انتظامیہ نے قیدیوں سے اپنے اہلخانہ سے فون پر بات چیت کی سہولت بھی واپس لی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے“۔
میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی نظر بندوںکو رہا کرے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے کی منتخب حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرے۔