مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مسلم طالبہ کو برقع پہننے پر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی

burqaراجستھان27 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں مسلم طالبہ کو برقع پہننے پر امتحانی ہال سے نکال دیا گیا اور امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے ضلع کوٹامیں امتحانی سینٹر پر برقع پہن کر امتحان دینے والی مسلم طالبہ سے سینٹر کے ذمہ داران نے برقع اتارنے کیلئے کہا۔ لیکن جب طالبہ نے برقع نہیں اتارا تو تفتیش کے بعد پہلے طالبہ کو امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی، لیکن کچھ ہی دیر بعد طالبہ کو امتحانی ہال سے نکال دیا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس دوران کافی بحث و مباحثہ ہوتا رہا آخر کار وقت ختم ہوگیا لیکن طالبہ کو امتحان کی اجازت نہیں ملی، جس کے بعد مسلمان تنظیموں کے رہنماﺅںنے اقلیتی کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں سینٹر اور ان افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہوں نے طالبہ کو برقع پہننے کی وجہ سے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button