مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا پلوامہ میں تلاشی آپریشن کے دورا ن اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

 

سرینگر17 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کے علاقے تلن گام Telangamمیں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن کے دوران چار پستول اور کچھ گولہ بارود برآمد کیا۔ انہوںنے کہا اسلحہ برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button