کشمیری تارکین وطن

پیرس : نریندر مودی کے دورہ فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرس:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فرانس کے دورے کے خلاف پیرس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں نریندر مودی کے دورے کے خلا ف احتجاج کیاگیا۔ سخت سردی اور بارش کے باوجودڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال کی زیر قیادت مظاہرے میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔ انہوں نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی تھی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بلند کر رہے تھے ۔ ریلی کے شرکا نے ”مودی ٹیررسٹ ،انڈیا ٹیررسٹ ،ہم کیا چاہتے آزادی، کشمیر ی مانگیں آزادی، لے کے رہیں گے آزادی ، ہے حق ہمارا آزادی ،کشمیر بنے گا پاکستان”جیسے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرزا آصف جرال نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہیں اور کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو دبانے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا یے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانہیں سکتا ۔ مظاہرے میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button