APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت پر ترک صدرکا شکریہ

 

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے غیر متزلزل حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی اور محمود احمد ساغر اور شمیم شال سمیت دیگر رہنماﺅں نے اپنے بیانات میں کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیر پر اپنے پر عزم موقف کا بھر پور اعادہ کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر یردوان کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کشمیر کاز کی بھر حمایت بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کیلئے ہمت و حوصلے اور آزازی کیلئے انکی جدوجہد کیلئے تقویت کا باعث ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تنازعہ کشمیر کواجاگر اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی حمایت کرنے پر ترک صدر کے انتہائی مشکور ہیں ۔انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینیوں کی حالت زار انسانی حقوق کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوری اجتماعی اقدامات کی متقاضی ہے ۔انہوں نے انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی تنازعہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے حوالے سے ترکیہ کی حمایت کو بھی سراہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button