APHC-AJK

اسلام آباد:حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کا تعزیتی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں حریت رہنما محمود احمد ساغر کے کزن، غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی خوشدامن اور مولانا مودودی کی دختراسما مودودی اور جاوید احمد شاہ کی والدہ کے انتقام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور بلندی درجات اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں محمود احمد ساغر، مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، راجہ خادم حسین، زاہد صفی، محمد اشرف ڈار، میاں مظفر، عدیل مشتاق، سید گلشن احمد، سیدمشتاق گیلانی، عبدالمجید میر، ظہور احمد اور دیگر نے دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔KMS-10/Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button