جائیداد ضبط
بارہمولہ: انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی
سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے ضلع کے ایک رہائشی کا مکان، پولٹری فارم اور دو کنال اراضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لیے ہیں۔
مودی حکومت نے اگست 2019 میںمقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوںکے گھروں ، زمینوں اور دیگراملاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا مقصدانہیں اپنے ہی وطن میںاجنبی بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیگر کو علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میںتبدیل کرنا ہے۔