جائیداد ضبط

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے کی اپنی استعماری پالیسی جاری رکھتے ہوئے ضلع پلوامہ میں ایک اور شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سیدآباد پستونہ ترال کے رہائشی مبشر احمد کی4مرلے کی غیر منقولہ جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے)کے تحت ضبط کر لیا۔ پولیس نے مبشر احمد کوکشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کا حامی قرار دیا ہے۔اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مودی حکومت نے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی سینکڑوں جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ یہ مہم کشمیریوں کو معاشی طور پرکمزور کرنے اور غیر کشمیریوں کو ان کی سرزمین میں آباد کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارت کی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button