جائیداد ضبط

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے منوج سنہا کے احکامات پر مبشر احمد نامی کشمیری کی چار مرلہ اراضی ضبط کر لی۔انکی زمین کی ضبطی کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیاہے جسکا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button