بی جے پی بھارت میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے شعلے بھڑکا رہی ہے
اسلام آباد: بھارت میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے شعلوں کو ہوا دے رہی ہے اورمودی حکومت اپنی سرپرستی میں ہندوتوا نظریے کو فروغ دی کر اسے مذہبی دہشت گردی کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم وستم ہندوتوا نظریے کا عملی مظہر ہے۔ بی جے پی اور دائیں بازو کی دیگر ہندو تواتنظیموں کی تاریخ تشدد اور تعصب سے بھری پڑی ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد سے بی جے پی نے بھارت کی مذہبی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف تشدد کو بھڑکایا ہے اور مودی حکومت مسلسل مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین بنارہی ہے۔آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے اور اس نے سنگھ پریوار کے کارکنوں کو بھارت میں ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔بی جے پی بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کے لیے کام کر رہی ہے جہاں اقلیتیں دوسرے درجے کے شہری کے طور پر زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گی۔ بھارتی حکومت اور اس کی عدلیہ ہندو قوم پرست ایجنڈے کے حامی گروہوں کو بچا رہی ہے۔دنیا کو چاہیے کہ وہ ہندوتوا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے آگے آئے۔