بھارت
بھارت : دہلی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18افراد ہلاک، درجنوں زخمی
نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھگدڑ الہ آباد میں کمبھ میلے کے ہندو یاتریوںکے لیے خصوصی ٹرین چلانے کے اعلان کے بعد ہوئی۔ جب مسافر ٹرینوں میں سوارہونے کے لئے آگے بڑھے تو بہت زیادہ رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ افراتفری ٹرینوں کی تاخیراوربھاری تعداد میں مسافروں کی غیر متوقع آمد سے شروع ہوئی۔ جیسے ہی لوگ ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے پہنچے، حالات قابو سے باہر ہو گئے، ہنگامہ آرائی کے دوران کچھ مسافر بے ہوش ہو گئے۔زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔