بھارت

بھارت : ممبئی کی درگاہ پرہندوانتہا پسندوں نے زعفرانی پرچم لہرائے اور ہندوتوا کے نعرے لگائے

ممبئی:بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہندو انتہا پسند گروپوں کے ارکان نے حاجی ملنگ درگاہ پر زعفرانی پرچم لہرائے اور ہندوتوا کے نعرے لگائے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلع تھانے کی ملنگ گڈ پہاڑی پر سالانہ عرس کے موقع پر ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ زعفرانی پرچم لہراکر جے شری رام کے نعرے لگارہاہے۔درگاہ کمیٹی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک درگاہ ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں ، اس طرح کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ہندو انتہاپسندوں کا کہنا ہے کہ یہ جگہ اصل میں ان کی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ اصل میں ایک مندر ہے اور ہمارے آبائو اجداد یہاں پوجا کرتے تھے، ہم اپنے ورثے کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ویڈیو کا سب سے خطرناک پہلو پس منظر میں کھڑے ایک پولیس افسر کی موجودگی ہے جو بغیر کسی کارروائی کے تماشا دیکھ رہا ہے جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔ سماجی کارکن عمران خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ حکام کو مذہبی مقامات پر اس طرح کی اشتعال انگیزیوں کو روکنے کے لیے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button