جموں
کٹھوعہ :دو شہری پراسرار طورپرہلاک
جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں دو شہری پراسرارطورپر مردہ پائے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 45سالہ روشن لال اور 37سالہ شمشیر کی لاشیں بتھیری گائوں میں ایک ندی کے کنارے سے ملی ہیں ۔ دونوں ضلع کے علاقے بلاور کے رہائشی تھے۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں لاشوں کے گلے پر نشانات موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیاگیاہے۔