جموں

جموں میں شدید بارش کے دوران خاتون ڈوب کر جاں بحق، تین افراد زخمی

flood-news

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے دوران مختلف واقعات میں ایک خاتون ڈوب کرجاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت30سالہ روزی کوثر کے نام سے ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ خاتون کی لاش ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے کیری کانگڑا کی ایک ندی سے برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ،تاہم علاقے میں شدید بارش ہوئی ہے اور لگتاہے کہ خاتون تیز بہائو کے باعث ندی میں پھسل گئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایک اور واقعے میں ضلع ادھم پور کے علاقے کوٹلی والا میں شدید بارش کی وجہ سے ا یک کچا مکان گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button