جموں

پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پانچ بھارتی فوجی زخمی

WhatsApp Image 2024-05-04 at 7.57.26 PMجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ مسلح افراد نے بھارتی فوج کی دو گاڑیوں پر جن میں ایک فضائیہ کی تھی ،فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ شام کے وقت ششی دھر کے قریب اس وقت کیاگیاجب گاڑیاں ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں سنائی ٹاپ کی طرف جا رہی تھیں۔انہوں نے بتایاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا اور دوزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملوں آوروں کو پکڑنے کے لئے فوج اور پولیس کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button