جموں

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں زلزلے کے مزید دو جھٹکے، پانچ دنوں میں 13 جھٹکے

جموں28اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بتایاکہ ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے دو ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ساڑھے چار گھنٹے کے مختصر عرصے میں2.9 اور 3.4 شدت کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے ساتھ ہی منگل سے اب تک جموں خطے کے ڈوڈہ، کشتواڑ، ،ریاسی اور ادھم پور اضلاع میں ہلکی شدت کے زلزلوں کی مجموعی تعداد 13ہوگئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ صبح 4.32 بجے آنے والے پہلے زلزلے کا مرکز بھدرواہ شہر سے 26کلومیٹردور اور 10کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس کے بعد صبح 9 بجکر 6منٹ پرڈوڈ ہ شہر میں ایک اورزلزلہ آیا جس کا مرکز پانچ کلومیٹردور جنوب مشرق میں تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button