بھارت
چھتیس گڑھ: فورسز نے دو افراد ہلاک کردیے
رائے پور : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع سکما میں دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد نکسل علیحدگی پسند تھے جنہیں سکما ضلع کے کسٹارام تھانے کی حدود میں جنگلاتی علاقے میں بھارتی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ایک مقابلے میں مارا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آپریشن آج صبح سویرے کیا گیا۔
سکما کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کرن چوان نے کہا کہ یہ آپریشن ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور سی آر پی ایف کی ایلیٹ یونٹ کے اہلکاروں نے کیا۔KMS-07/M