بھارت
آسام :ہندوانتہاپسندوں کے حملے میں 3 مسلمان قتل ، ایک شدید زخمی

گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں ہندوانتہاپسندوں نے 3مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام کے ضلع ناگون میں تین مسلمانوں کوہندوانتہاپسندوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا جن کی شناخت سیف اللہ، خیرالحق اور انعام الحق کے طورپر ہوئی ہے۔ناگون کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابوتانی ڈولی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ کالیابار سب ڈویژن کے ایک دیہات میں پیش آیاہے جہاں ہندوانتہاپسندوں نے چار مسلمانوں کو بری طرح تشددکا نشانہ بنایا جس سے دوافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ چوتھے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔







