بھارت

میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ بھارت نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دیا:پرینکا گاندھی

soniya gandi

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے فلسطین میں جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد پرووٹنگ میں بھارت کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اقدار کا تحفظ ہمارا اصول رہا ہے اور فلسطین میں جنگ بندی کے معاملے پر خاموش رہ کر ہماری حکومت نے بہت غلط کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی واڈرا نے غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ میں بھارت کے غیر حاضر رہنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوئی بھی موقف اختیار کرنے سے انکار کر رہی ہے اور خاموشی سے ہر کارروائی کو دیکھ رہی ہے۔فلسطین میں انسانیت کو تباہ کیا جا رہا ہے، یہ ان تمام چیزوں کے خلاف ہے جن کے لئے ہمارا ملک کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حیران اور شرمندہ ہوں کہ ہمارے ملک نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ہمارے ملک کی بنیاد عدم تشدد اور سچائی کے اصولوں پر ہے اور ان اصولوں کے لیے ہمارے مجاہدین آزادی نے قربانیاں دی ہیں اور ہمارے آئین کے یہی اصول ہمارے قومہ جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہی اصول ہندوستان کی اخلاقی جرات کی نمائندگی کرتے ہیں اور اِنہیں کو بنیاد بناکر ہم نے عالمی برادری کے ایک رکن کے طور پر رہنمائی کی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جب انسانیت کے ہر قانون کو تہس نہس کر دیا گیا ہو، لاکھوں لوگوں کے لیے خوراک، پانی، طبی سامان، مواصلات اور بجلی منقطع کردی گئی ہو اور ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں کو خاموشی سے ہلاک کیا جارہا ہو تو ایسی صورتحال میں خاموش رہنا ملک کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام چیزیںان اصولوں کے خلاف ہیںجن کے لیے بھارت ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button