مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے کشمیری شہداء سے متعلق بی جے پی لیڈرکے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کہا ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ جموںو کشمیر سے متعلق تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی جو بھارت کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی علامت ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نام نہاد اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران بی جے پی رہنما سنیل شرما کی طرف سے 13جولائی 1931کے شہدا کے خلاف کئے گئے اشتعال انگیز رتبصرے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ 13جولائی 1931کے شہدا کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں اورکشمیری شہدا کی عظیم قربانیاں آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی کشمیریوں کیلئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کسی کو بھی شہداء کی قربانیوں سے کھلواڑ کرنے یا ان پر کسی بھی قسم کی سودہ بازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ارشد اقبال نے کہا کہ 13جولائی 1931کے شہدا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق اور وقار کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ زیادہ تر نظربند علا ج معالجے اور مناسب خوراک کی عدم فراہمی کی وجہ سے سنگین عارضوںمیں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں س سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔
ادھرانصاف پارٹی جموں وکشمیر کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جموں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر سنیل شرما کے 13جولائی 1931کے شہدا کے خلاف اشتعال انگیز بیان سے ہندوتوا عناصر کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931کوکشمیر کے مظلوم عوام کے حقوق اور وقار کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی لیڈر کے تضحیک آمیز بیان سے کشمیری عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتاہے اور پورے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button